
یوئیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں جرمنی نے سلوواکیہ، نیدرلینڈز نے لتھوینیا کو ہرادیا ہے۔لیپزگ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان جرمنی نے سلوواکیہ کو یکطرفہ مقابلے کےبعد6گول سے شکست دی۔ لیروئےسانے نے2گول کئے، نک وولٹیمیڈ، سرج گنابری، ریڈل باکو اور’ایسن اوئڈراگو‘ نے ایک، ایک مرتبہ فٹبال کو جال کی راہ دکھائی۔ گروپ اے میں جرمنی کی ٹیم 15پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے لتھوینیا کے خلاف چارگول سے کامیابی سمیٹی ہے ۔ لیتھوانیا کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ گروپ جی میں نیدرلینڈز کی20پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن ہے۔
DATE . Nov/19/2025


