یومِ آزادی: آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا

یومِ آزادی: آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا
اس ملی نغمے میں بلوچ گلوکار اخترچنال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے__فوٹو: اسکرین گریب

یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا ۔

اس ملی نغمے میں بلوچ گلوکار اخترچنال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ یہ ویڈیو وزیر اعظم پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

وزیر اعظم کی جانب سے گلوکاروں اور پروڈیوسرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور گیت سن کر ان کا دل فخر سے لبریز ہوگیا۔

ملی نغمے میں وطن سے محبت کے جذبے اور روح کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

DATE . `10/Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top