یومِ پاکستان : اتحاد، قربانی اور عزم کی علامت

یومِ پاکستان – اتحاد، قربانی اور عزم کی علامت
یومِ پاکستان ہمیں سکھاتا ہے کہ یکجہتی، قربانی اور عزم سے ہر مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔23 ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم بحیثیتِ قوم پاکستان کی قدر اور اس کی عظمت کو جانتے اور تسلیم کرتے ہیں. اس حوالے سے شہریوں نے اپنے بھرپور جذبات کا اظہار کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل 23 مارچ کے اصل مقصد کو بھول چکی ہے کیونکہ وہ دوسری چیزوں میں مصروف ہیں، ایک اور شہری نے کہا کہ ہمیں یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے ملا ہے،ایک اور شہری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کی پریڈ دیکھنا ہمیشہ سے بہت پسند ہے کیونکہ یہ قومی یکجہتی کا مظہر ہوتی ہے ،23 مارچ کی پریڈ ہمیں اپنے وطن کی شان اور دفاع کی قوت کا حساس دلاتی ہے،ایک شہری نے کہا کہ 23 مارچ کی پریڈ دیکھنے سے انسان میں جوش و جذبہ اجاگر ہوتا ہے۔اس دن ہمارا وطن اور فوج سے جذبہ حب الوطنی اجاگر ہوتا ہے

DATE . Mar/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top