
کراچی: پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر کو بھرپور جوش و خروش سے منایا اور بہادر مسلح افواج کے ساتھ اپنی مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا۔
قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل خواتین کھلاڑیوں نے شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونے والے مقابلے سے پہلے یوم تشکر پر خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔
خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور ان عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پوری ٹیم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے-
DATE . May/17/2025