یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد-آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا،رمضان المبارک کی پر نور ساعتوں میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
23مارچ،امن، ترقی ، خوشحالی اورقومی یکجہتی کےعہدکی تجدیدکا دن ہے۔یہ دن 1940 میں تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد دلاتا ہے جس میں جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

DATE . Mar/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top