
یونان۔ یونان میں موجود پاکستان سفارتخانہ کی ایک ٹیم نے یونان کے سب سے بڑے حراستی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے۔ سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کیمپ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل سنے گئے اور رمضان المبارک کی مناسبت سے ضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا گیا ہےاور کیمپ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
ٹیم نے کیمپ انتظامیہ سے ملاقات کی اور کیمپ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے کیمپ میں موجود پاکستانیوں میں عیدالفطر کے موقع پر تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
DATE . Mar/29/2025