یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف امریکی ہتھیاروں کا استعمال کے بعد روسی صدر ولادی میر پوٹن نے جوہری ڈاکٹرائن میں ترمیم کردی۔۔۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدرولاد ی میر پوٹن کی نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں ترمیم کی منظوری کے بعد اب روس یا اس کے اتحادی بیلا روس پر روایتی ہتھیاروں کے حملے کے جواب میں روس بھی جوہری ہتھیار استعمال کرسکے گا۔ ۔۔نئی نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی غیر جوہری ملک نے کسی جوہری ملک کی مدد سے روس پر حملہ کیا تو یہ دونوں ممالک کا مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔
DATE . NOV /21 /2024