یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکرگی۔انڈر11 بوائز اور انڈر13گرلز ٹائٹلز جیت لئے۔
فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے ایونٹ کی انڈر11کیٹیگری کا ٹائٹل محمد ہرماس علی راجہ کے نام رہا۔ ہرماس علی نے شروع سے لے کر فائنل تک بغیر کوئی گیم ہارے ٹائٹل حاصل کیا۔ فائنل میں ہرماس علی نے امریکہ کے آرچی بلڈ کو تین۔صفر سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا سکور گیارہ۔ آٹھ، گیارہ۔ آٹھ، گیارہ۔ آٹھ سے جیتا۔
گرلز انڈر13کا ٹائٹل ماہ نور علی نے جیتا۔ فائنل میں ماہ نور علی نے مصر کی ’لینڈا۔ السید‘ کو تین۔ایک سے مات دی۔ماہ نور نے مصری کھلاڑی کے خلاف گیارہ۔ آٹھ، بارہ ۔دس، چھ۔ گیارہ، گیارہ۔ چھ سے کامیابی سمیٹی۔
DATE . DEC/21/2024