
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کا ایسا منصوبہ وضع کرنا ہوگا جس سے دور ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کا قیام یقینی بنایا جاسکے ۔
انہوں نے آج ابو ظہبی میں امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا۔
ملاقات میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جس میں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ میں بحران کو حل کرنے کیلئے جاری کوششوں پر خاص طورپر غورکیاگیا۔
DATE . Date /26/2025