
اسلام آباد-متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نےنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ابوظبی کے ولی عہد حالیہ دورہ پاکستان میں ہونے والی مثبت پیشرفت پر بھی بات چیت کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد بھی دی۔
DATE . Mar/6/2025