
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ علاقوں، جیسے غزہ اور کانگو، میں بچوں کے خلاف تشدد غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق سال بھر میں بچوں کے خلاف 41,370 سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کی گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ ورجینیا گامبا نے اسے “جاگ اٹھنے کی صدا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ 22,495 بچے جنہیں تعلیم اور کھیل کا حق حاصل ہونا چاہیے تھا، وہ بم دھماکوں سے بچنے کے طریقے سیکھنے پر مجبور ہیں۔
DATE . June/20/2025