
23 مارچ 1940 وہ دن تھا جب مسلمانوں نے رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ایک آزاد ملک کے قیام کا فیصلہ کیا تھا،آج بھی یہ دن تمام پاکستانیوں کو، چاہے وہ پختون ہوں پنجابی، سندھی، بلوچی یا سرائیکی، متحد کر کے اس وطن کی پہچان دلاتا ہے۔
23 مارچ ہمیں اپنے وطن سے محبت اور اس پر فخر کرنے کی مزید امنگ دیتا ہے،اس وطن میں تمام مسلمان اور اقلیتیں مکمل آزادی اور سکون سے زندگی بسر کر سکتے ہیں،پاکستان کے ہر گوشے میں بسنے والے شہری اس دن عہد کرتے ہیں کہ وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
23 مارچ کی مناسبت سے بلوچی، سندھی، پٹھان، پنجابی، سرائیکی، سب نے مل کر اپنے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا وطن ہے، ہماری ہر خوشی، ہر کامیابی اس وطن کے نام ہے، اتنی بڑی دنیا میں پاکستان ہی ہماری پہچان ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانا ہے،یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔
DATE . Mar/17/2025