26 جولائی 2019، وہ دن جب ایک اور بیٹا مادرِ وطن پر قربان ہوا

News Image

آج مادرِ وطن کے بہادر سپوت کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی ہے ۔ وہ 26 جولائی 2019 کو بلوچستان کے علاقے آواران تُربت میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے لبیک کہا، اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کا دفاع کیا۔کیپٹن عاقب جاوید شہید نے سوگواران میں ایک بہن اور والدین چھوڑے۔

شہید کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاقب کے یونٹ آفیسر نے کال کر کے شہادت کی اطلاع دی۔ ہمیں اس کے بچھڑنے کا غم ہے، لیکن فخر ہے کہ اُس نے وطن کے لیے جان دی۔انہوں نے مزید کہا کہ عاقب ایک ہونہار طالبعلم تھا، ہر جگہ ہمارا نام روشن کیا۔ وہ رشتے داروں سے بہت پیار سے پیش آتا اور ہمیشہ ملنسار رہتا تھا۔شہید کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا بہت قابل اور محنتی تھا۔ اُس نے ملک کے لیے جان دی، جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ اُس کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔

شہید کی بہن نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں شہید کی بہن ہوں، جب بھی بھائی کی یاد آتی ہے، وہ میرے خواب میں آ جاتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کے لیے پیغام دیا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں اور جو لوگ وطن کے لیے جان قربان کرتے ہیں، اُن اور اُن کے خاندانوں کی عزت کریں۔

DATE . July/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top