راولپنڈی :تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔مقابلہ شام 6بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔پاکستان 6پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ زمبابوے اور سری لنکا کے 2،2پوائنٹس ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونیوالا مقابلہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔فائنل ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔تین ملکی سیریز کے تمام مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

Date . Nov /27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top