
بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے 51 سال کی عمر میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ملائیکہسے ایک انٹرویو کے دوران ان کی زندگی سے متعلق کئی سوالات کئے گئے تاہم انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب اُن کی شادی اداکار ارباز خان سے ہوئی تب اُن کی عمر کم تھی۔
انہوں نے تمام لڑکیوں کو شادی میں جلد بازی نہ کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں اتنی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں، زندگی کے سفر کو سمجھ لینے کے بعد فیصلہ لیا جائے تو وہ زیادہ بہتر رہتا ہے۔
ملائیکہ سے سوال کیاگیاکہ کیا وہ اب دوسری شادی کرنا پسند کریں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں محبت پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی ‘ نہ’ نہیں کہا۔
ملائیکہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی سے متعلق خبریں تیزی سے پھیلنے لگی۔
یاد رہے کہ ادکارہ و ماڈل ملائیکہ اور اداکار ارباز خان کی شادی 1998میں ہوئی تھی اور 18 سال ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
ارباز خان سے طلاق کے بعد 2018 میں ملائیکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہیں تاہم بعد ازاں 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔
DATE . Aug/18/2025