7 لاکھ بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے، ماضی میں اس بات پر رشوت دینے کا طعنہ دیا جاتا تھا: وزیراعظم

7 لاکھ بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے، ماضی میں اس بات پر رشوت دینے کا طعنہ دیا جاتا تھا: وزیراعظم
لوگوں کے لیے لیپ ٹاپ صرف مشین ہوگی، ہمارے لیے لیپ ٹاپ مشن ہے: وزیراعظم شہباز شریف/ فوٹو: اسکرین  گریب

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے 7  لاکھ قابل بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے۔

نواجوانوں کے عالمی دن پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نوجوانوں کے لیے پہلی ایمپلائمنٹ پالیسی اور ہر سال اسٹارٹ اپس کے لیے 10 فیصد کوٹا مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 

انہوں نے کہاکہ میرٹ پر 7 لاکھ قابل بچوں کو لیپ ٹاپ دیے، ماضی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے پر نوجوانوں کو رشوت دینے کا طعنہ دیا جاتا تھا، لوگوں کے لیے لیپ ٹاپ صرف مشین ہوگی، ہمارے لیے لیپ ٹاپ مشن ہے۔ 

 وزیراعظم کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم کے سفر میں شامل نہ کیا تو پیچھے رہ جائیں گے، نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع کی فراہمی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

شہباز شریف نے دانش اسکولوں کا دائرہ دیگر صوبوں تک بڑھانے اور اگلے سال اسلام آباد میں دانش یونی ورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیسے نہیں ہیں، نمبر تو ہیں، دانش یونی ورسٹی کے دروازے نوجوانوں کے لیے کھلے ہیں۔

DATE . 12 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top