70 فیصد پاکستانیوں نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو اسموگ کی سب سے اہم وجہ قرار دے دیا

فوٹو: فائل

70 فیصد پاکستانیوں نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو اسموگ کی سب سے اہم وجہ قرار دے دیا۔

اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت جانتی ہے کہ اسموگ کیوں ہوتی ہے۔

سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو اسموگ کی سب سے اہم وجہ قرار دیا تو  63 فیصد نے صنعتی آلودگی کو اسموگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

سروے میں 37 فیصد نے کچرا جلانے، 31 فیصد نے اینٹوں کے بھٹوں، 30 فیصد نے فصلوں کی باقیات جلانے جبکہ 11 فیصد افراد نے تعمیراتی کام کو اسموگ کا ذمہ دار کہا۔

اسموگ کو قابو کرنے میں ناکامی کے سوال پر 44 فیصد نے عوام کے عدم تعاون کو بنیادی وجہ قرار دیا۔

37 فیصد نے قانون کے نفاذ میں کوتاہی، 16 فیصد نے فضائی معیار سے متعلق قوانین کی عدم موجودگی، 8 فیصد نے فنڈز کی کمی جبکہ 8 فیصد افراد نے اداروں کی محدود صلاحیت کو اسموگ کے خاتمے میں ناکامی کی اہم وجہ کہا۔

دھواں چھوڑتی گاڑی دیکھیں تو 15 پر اطلاع دیں، پنجاب میں شہریوں کو ہدایت

پنجاب: اسموگ اور دھند میں اضافہ، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند

DATE . DEC /1 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top