پاکستان بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا۔
ملتان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش بلائنڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں پر139رنزبنائے۔عارف حسین 54رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
پاکستان نے ہدف10.2اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔ نثار علی 72اورصفد ر 47رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
DATE . DEC / 4 / 2024