پاراچنار میں جان بچانیوالی ادویات کی قلت، کے پی حکومت نے ہیلی کاپٹر سے ترسیل شروع کردی

 کُرم میں حالات معمول پر آرہے ہیں،کُرم میں مکمل فائر بندی ہے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم، فوٹو: فائل

پشاور: پاراچنار  میں جان بچانے والی اور دیگر ادویات کی قلت ہوگئی ہے  جس کے بعد  خیبرپختونخوا  (کے پی)  حکومت نے  ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات  پاراچنار  پہنچانا شروع کردی ہیں۔

حکام کے مطابق روڈ کی بندش کے باعث  پارا چنار  میں ادویات کی قلت ہوگئی تھی، ادویات کی ترسیل کے لیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر  استعمال ہو رہا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم نے جیو نیوز  سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کُرم میں حالات معمول پر آرہے ہیں،کُرم میں مکمل فائر بندی ہے۔

چیف سیکرٹری کے مطابق  ادویات کےساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی پاراچنار  بھیجی جائیں گی،  امن بحال کر رہے ہیں، جلد سڑکوں کو بھی کھول دیں گے۔کُرم سے ججز اور ان کی فیملی کو  باحفاظت واپس لے آئے ہیں۔

DATE . DEC / 4 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top