پشاور۔ 05 دسمبر (اے پی پی):محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے موسم سرما میں سموگ کے پیش نظر گائیڈ لائنز جاری کردیں۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کہا کہ سموگ کے دوران دمہ اور سانس کے مریض گھروں میں رہیں
۔محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ شہری گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ محکمہ صحت نے کہا کہ شہری موسم سرما میں لکڑیاں اور دیگر مواد جلانے سے گریز کریں۔
DATE .DEC /6 /2024



