جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر تک کی مدت میں جننگ فیکٹریوں میں 5191000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 33فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال 30 نومبر کو جننگ فیکٹریوں میں 7753000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 2460000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34 فیصدکم ہے۔

– Advertisement –

گزشتہ سال 30 نومبر تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 3737000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 30 نومبر تک سندھ کی فیکٹریوں میں 2731000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 32 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال 30 نومبر تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 4017000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔

Date .Dec /8 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top