ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کی پیرو کو شکست

پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ آج شام ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا—فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا ہے۔

پاکستاں نے پہلے میچ میں پیرو کو دو ایک سے شکست دی، پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے اور عاصم کو شکست ہوئی۔

نور زمان نے رفائیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11 سے شکست دی، ناصر اقبال نے اولونزو ایسکیوڈیرو کو گیارہ ۔ تین، گیارہ ۔ چار اور گیارہ ۔ دو سے ہرایا۔

عاصم خان کو ڈیاگو ایلیاز نے تین۔ صفر سے شکست دی تھی۔

پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ آج شام ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

Date .Dec /9 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top