ترکیہ کے علاقے اسپارٹا میں ہونے والے المناک ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے عوام اور حکومت ترکیہ کے علاقے اسپارٹا میں ہونے والے المناک ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں جس میں اسپارٹا آرمی ایوی ایشن اسکول کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عیسیٰ بیدلی سمیت چھ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ اور ترکیہ کے عوام کے ساتھ ہم دلی تعزیت کرتے ہیں

مرحومین کی روحوں کو ابدی سکون حاصل ہو، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

DATE . DEC /10/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top