سفیر فیصل ترمذی کی دبئی پورٹ ورلڈ میں حکومتی تعلقات کے ڈائریکٹر عمر المہیری سے ملاقات،باہمی فائدہ مند شراکت داری کا جائزہ لیا گیا

ابوظہبی ۔9دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیازترمذی نے دبئی پورٹ ورلڈ میں حکومتی تعلقات کے ڈائریکٹر عمر المہیری سے ملاقات کی۔ سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے باہمی فائدہ مند شراکت داری کا جائزہ لیا اور علاقائی رابطہ کاری اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بندرگاہوں کےرابطوں کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

DATE . DEC / 10 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top