اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی کے زیراہتمام دو روزہ فرنٹیئرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 2024 بین الاقوامی کانفرنس پیر کو شروع ہو گئی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے سینکڑوں ماہرین، محققین اور دانشور اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے 21 ویں ایڈیشن میں 85 جدید تحقیقی مقالے پیش کئے جا رہے ہیں جو کہ ریکارڈ 410 جمع شدہ مقالوں میں سے منتخب کئے گئے ہیں ،اس میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تازہ ترین پیشرفت کی نمائش کی جا رہی ہے۔
کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، چین، قطر اور جاپان سمیت دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں اور اداروں کے نامور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں 20 تکنیکی سیشنز، دو کلیدی تقاریر، 12 مذاکرے اور ماحولیاتی ڈیٹا سائنس پر خصوصی ٹیوٹوریل شامل ہیں۔ یہ کانفرنس پاکستان میں آئی ٹی کی مہارت کی بنیاد بن گئی ہے۔کانفرنس میں سرسید انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاکستان کے چانسلر پروفیسر شعیب اے خان کلیدی خطاب کریں گے۔
DATE .DEC /10 /2024



