مذاکرات کے حق میں ہوں تاہم حکومت سے باضابطہ مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حق میں ہوں تاہم پی ٹی آئی حکومت باضابطہ مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے ،بطور سیاسی جما عت پی ٹی آئی کو اپنے مطالبات سامنے رکھنے کا حق ہے ۔ منگل کی شام پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمان کے اندر کارروائی معمول کے مطابق رہی ، بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں طے ہوا تھا کہ اپوزیشن کو بولنے کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کون سچ اور کون جھوٹ بول رہا ہے ۔

DATE .DEC /11/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top