سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کےزیراہتمام دوسری بین الاقوامی اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کانفرنس اینڈ ایکسپو سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وفا قی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت مالی نظام کو شریعہ اصولوں پر منتقل کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اسلامی مالیاتی نظام پر منتقل ہونے کے لے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔
اور اس سلسلے میں شریعہ اصولوں پر مرتب کی گئی کئی پروڈکٹس بھی صارفین کے لیے متعارف کروا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ریگولیٹری ماحول فراہم کر رہی ہے جبکہ حکومت نے کئی معاشی چیلنجز کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی معاشی ترقی کو درست سمت کی جانب گامزن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سکوک بانڈز کے ذریعے سود سے پاک کاروبار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔کانفرنس میں غیر ملکی مندوبین بھی شریک ہیں اور اسلامک فنانسنگ پراڈکٹس کو سراہا رہے ہیں۔
DATE .DEC /12 /2024