ڈاکٹر غلام علی ملاح کی دبئی میں جی ای ایم ایس۔ آئی بی بی سی کانفرنس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی ) پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے دبئی میں منعقدہ جی ای ایم ایس ۔

آئی بی بی سی کانفرنس2024 میں پاکستان کی تعلیمی ترقیاتی اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔ڈاکٹر ملاح نے آئی بی سی سی کی جانب سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور جدت کو فروغ دینے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر ملاح نے اپنے خطاب میں پاکستان کے تعلیمی نظام میں آئی بی سی سی کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔

– Advertisement –

انہوں نے بتایا کہ آئی بی سی سی سالانہ 1,50,000 سے زائد مساوی اسناد کے کیسز پروسیس کرتا ہے، جو طلبہ کو مختلف تعلیمی نظاموں کے درمیان آسان منتقلی فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، آئی بی سی سی ہر سال تقریباً 5,00,000 تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کرتی ہے، جو ملکی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک اہم خدمت ہے۔ آئی بی سی سی ملک کے 9ویں سے 12ویں جماعت تک کے پانچ ملین سے زائد طلبہ کے امتحانات کے معاملات کو سنبھالتا ہے اور پورے ملک میں پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام بورڈز کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ آن لائن ایپلی کیشنز اور فاسٹ ٹریک پروسیسنگ جیسی جدید تکنیکی اصلاحات کے ذریعے آئی بی سی سی طلبہ اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے رسائی اور خدمات میں بہتری لا رہا ہے۔انہوں نے آئی بی سی سی کے کئی اہم اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جن میں ای آفس سسٹمز کا نفاذ، امتحانی اصلاحات، اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرام، قومی و بین الاقوامی روابط کا قیام اور بین الاقوامی معیار کی سرٹیفکیشن شامل ہیں۔ڈاکٹر ملاح نے پاکستان کے تعلیمی منظرنامے کا جائزہ پیش کیا جہاں 24 کروڑ سے زائد آبادی میں سے 5 سے 16 سال کی عمر کے 63 ملین بچے تعلیمی نظام کا حصہ ہیں۔

ان میں سے 42 فیصد سرکاری اسکولوں میں، 26 فیصد نجی یا غیر رسمی اداروں میں، جبکہ 32 فیصد بچے کسی بھی اسکول میں داخل نہیں ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 247 جامعات سالانہ دو ملین طلبہ کو تعلیم فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاہم مختلف تعلیمی نظاموں کے درمیان روابط قائم کرتے ہیں، جدت کو فروغ دینے اور عالمی تعاون کو آسان بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ڈاکٹر ملاح نے GEMS-IBBC کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی نظام کو مساوی، جدید اور عالمی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

DATE .DEC /13 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top