وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات: زمینی روابط ، توانائی ، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

پاکستان اور تاجکستان نے مواصلات خصوصاً زمینی روابط ، توانائی ، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کے وزیر توانائی دلیر جمعہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کاسا-1000 سمیت اہم منصوبوں پر غور کیاگیا۔ وزیراعظم نے پاکستان -تاجکستان جوائنٹ کمیشن کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اپنے دورہء تاجکستان اور ریاض اور باکو میں تاجک صدرسے ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے تاجک صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ صدرامام علی رحمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان پرعمل درآمد سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
تاجکستان کے وزیرتوانائی دلیر جمعہ نے بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

DATE .DEC/14/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top