وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سی پیک کو چین اور پاکستان کی دوستی اور ترقی کا ستون قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 43 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں ۔اسلام آباد میں سی پیک ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت 8,800 میگاواٹ بجلی، 800 کلومیٹر موٹرویز، اور 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کی گئیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،کوئی قوت پاکستان چین تعلقات سبوتاژ نہیں کر سکتی ۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین کا تعاون جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر سی پیک منصوبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے چینی اور پاکستانی شہریوں کو ایواڈز سے نوازا گیا۔
DATE .DEC/14/2024