شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔12 دسمبر کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں پاک بنگلہ دیش تعلقات پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ بنگلہ دیش سے خواتین و حضرات بشمول ڈاکٹر پروفیسر شاہدزمان، سابق ڈین ڈھاکہ یونیورسٹی، اور بین الاقوامی اسکالر نےآن لائن شرکت کی۔ 1971 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش سے اتنی بڑی تعداد میں کسی پاکستانی تقریب میں شرکت کی گئی۔ شرکاء نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی ہندوتواپالیسیوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کیلئےاتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا اورجعلی خبروں سے بچنےاور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت وقت کو اجاگر کیا ۔شرکاء نے مشرقی پاکستان میں 1971 کے ہنگامہ خیز سال کے دوران فوجیوں، بہاریوں اور محب وطن شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب میں کانفرنس کے مقررین، یوتھ ٹیم لیڈرز اور کانفرنس کے منتظمین کو یادگاری شیلڈز اور اسناد بھی پیش کی گئیں۔۔
DATE .DEC/14/2024