اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے اتوار بازار میں کارروائی کرتے ہوئے باسی مچھلی تلف کردی جبکہ ایک اور کارروائی میں غیر قانونی سٹالز ہولڈر کو گرفتار کرلیاگیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اتوار کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ نے گوشت سیکشن کے دورہ کے دوران گوشت اور مچھلی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 3 کلو مضر صحت مچھلی تلف کر دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے مختلف سٹالز کو وارننگ نوٹسز جاری کردیئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ شہری مچھلی ضرور کھائیں لیکن معیار پر سمجھوتہ مت کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ باسی مچھلی کا گوشت صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔
دریں اثناء ایک اور کارروائی میں ضلعی انتظامیہ نے 13 افراد گرفتار کرلیے۔اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایچ نائن اتوار بازار کے دورہ کے دوران 7 افراد کو زائد قیمت اور تجاوزات پر گرفتار کر لیا،ہائی وے پر سٹالز لگانے والے 6 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں شاہراہوں پر لگائے گئے سٹالز ہٹائے جائیں گے،سڑک کنارے لگے سٹالز کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔



