شیخوپوره ،منیارٹیز کو مستحق کارڈز جاری کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر شیخوپوره

شیخوپورہ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مستحق اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے ان خیالات کا اظہار مینیارٹی کارڈ کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آمنہ بٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی فنانس میاں نذیر احمد نے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں 50 ہزار مستحق اقلیتی خاندانوں میں مالی امداد کی فراہمی اور مینارٹی کارڈ کے حصول بارے ڈپٹی کمشنر شیخوپوره کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مینیارٹی کارڈ کے تحت مستحق خاندانوں کو سہ ماہی 10 ہزار 500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ درخواست گزار کسی دوسرے پروگرام جیسے کہ BISP/PSPA سے مالی امداد نہ لے رہا ہو ، مطلوبہ اہلیت رکھنے والے افراد 5 دسمبر 2024 تا 05 جنوری 2025 تک آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ،جس کے لیے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں آگاہی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں ۔ اہلیت کے حامل افراد mcard.punjab.gov.pk پر درست کوائف کے اندراج کو یقینی بنائیں یا پھر مزید معلومات کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر 1040 پر دفتری اوقات کار میں رابطہ کریں ۔

DAATE .DEC/16/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top