مینز بگ بیش لیگ ، پرتھ سکارچرز نے میلبورن سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پرتھ۔16دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز نے میلبورن سٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ پرتھ سٹیڈیم ،پرتھ میں کھیلے گئے لیگ کے ایم بی بی ایل کے پہلے میچ میں میلبورن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے ، مارکس سٹوئنس اور ٹام کیرن نے مساوی بالترتیب 37،37 رنز بنائے۔

پرتھ سکارچرز کے جھئے رچرڈسن نے 3 جبکہ لانس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پرتھ سکارچرز نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کوپر کونولی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 64 رنز بنائے ، کپتان ایشٹن ٹرنر نک ناقابل شکست 37 اور نک ہوبسن ناقابل شکست 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔ جھئے رچرڈسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

DATE .DEC/16/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top