ترکیہ کے 625 شامی خاندانوں میں کھانے کے پارسل تقسیم

انقرہ ۔16دسمبر (اے پی پی):ترک ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات و ہنگامی حالات نے شام کے علاقے تل رفعت میں 625 خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل پارسل تقسیم کیے ۔

ٹی آر ٹی کے مطابق آفاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شامیوں کی رضاکارانہ اور محفوظ واپسی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک ادارے کی انسانی امداد کی ٹیموں نے تل رفعت کے علاقے میں رہنے والے 625 خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل پارسل تقسیم کیے۔

– Advertisement –
DATE .DEC/16/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top