نائب وزیراعظم ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کیلئے آج قاہرہ روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار ترقی پذیرملکوں کے گروپ ڈی ایٹ کے جمعرات کو ہونے والے گیارہویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے مصر کے شہر قاہرہ روانہ ہورہے ہیں۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر وہ قاہرہ میں موجود مختلف ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بدھ کو وزرا کی ڈی ایٹ کونسل کے اکیس ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے بعد وہ آج آذربائیجان کے شہر باکو میں روابط اور اعتماد سازی کے لئے اقدامات کے حوالے سے آن لائن کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

DATE .DCE/17/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top