مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور محمد یاسین ملک سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر حریت رہنماؤں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں نظربندکشمیریوں کو درپیش تشویشناک صورتحال کو اجاگرکیا جہاں وہ تمام سہولیات سے محروم ہیں۔
ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں لوگوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکام بجلی گھر کے لیے مقامی زمین حاصل کرنے کے بعد بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
بھارتی ریاست راجستھان کی میواڑ یونیورسٹی میں زیر تعلیم نرسنگ پروگرام کا کورس کرنے والے40سے زائد کشمیری طلبا ء کو مقامی پولیس اور یونیورسٹی حکام نے ہراساں کیا اور کیمپس سے زبردستی باہر نکال دیا۔ طلبا ء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ان کے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے اور پُرامن احتجاج کو دبانے کے لیے تشدد کا استعمال کر رہی ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے محبوبہ مفتی کی زیر صدارت جنرل کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے جیلوں میں زیر حراست افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
DATE .DEC/18/2024