جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے آج ہورہے ہیں۔
ریلی کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمدخان، آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے شرکت کی۔ پری پیئرڈ کیٹیگری میں 4خواتین سمیت66ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ریلی کا ٹریک 175 کلومیٹرز پر محیط ہے۔ریسرز کا کہنا ہے کہ بلوچستان ایک پیارا اور خوبصورت صوبہ ہے۔ ہم یہاں پر پرامن طریقے سے ریلی میں حصہ لے رہے ہیں۔
DATE .DEC/18/2024