خضدار،کور کمانڈر بلوچستان کی طلبہ سے خصوصی نشست: طلبہ کےسوالات، کور کمانڈر نے مدلل اور تفصیلی جوابات دئیے

کور کمانڈر بلوچستان کی لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز (وڈھ کیمپس) کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے خضدار کے علاقے وڈھ میں لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے فیکلٹی ممبران اور طلباء سے ملاقات کی ۔طلباء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کیے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔ طلباء نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس قسم کی نشستیں بار بار ہونی چاہئیں، تاکہ 21ویں صدی کے دور میں پھیلنے والی افواہوں اور غلط معلومات کی روک تھام میں مدد مل سکے۔کور کمانڈر بلوچستان نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں اور تعلیم کے ذریعے صوبے کا نام روشن کر کے لوگوں کے مایوس کن باتوں کی نفی کریں۔

DATE .DEC/19/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top