نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 423رنز سے شکست دے دی۔ تین میچز کی سیریز دو۔ایک سے انگلینڈ کے نام رہی۔
ہملٹن میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 18رنز2کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 234رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔ جیکب بیتھل76اور جو روٹ54رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے مچل سینٹنر نے4، اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ٹم ساؤتھی اور میٹ ہنری نے2وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں347 اور دوسری اننگز میں 453رنزبنائے تھے۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 143رنزپر ڈھیر ہوگئی تھی۔ مچل سینٹنر میچ اور ہیری بروک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
DATE .DEC/21/2024