ہسپانوی لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلے جاری

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے اوساسونا کو ہراکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم اٹلیٹکو میڈرڈ نے اوساسونا کو ایک گول سے مات دی۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ’جولین۔الواریز‘ نے کھیل کے 55ویں منٹ میں کیا۔ اٹلیٹکو میڈرڈ کی یہ لگاتار 14ویں جیت ہے، جو کہ ایک کلب ریکارڈ ہے۔اس کامیابی کے ساتھ ہی اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم لیگ ٹیبل پر 44پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے۔ ریال میڈرڈ ایک پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . JAN/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top