- نیوز ڈیسک
- January 16, 2025

وزیراعظم محمد کا بین الاقوامی شہرت یافتہ لاجسٹکس کمپنی Menzies Aviation کا پاکستان میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سہولت ڈیسک قائم کرنے کا خیر مقدم
پاکستان میں Menzies Aviation جیسی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی کی سروسز کا آغاز ہماری مستحکم معیشت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کی لامحدود استعداد ہونے کی سند ہے، وزیراعظم
بین الاقوامی کمپنی Menzies Aviation کی پاکستان میں آمد سے ملک میں نئی ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا. وزیر اعظم
یہ ملکی معیشت خصوصاً آئی ٹی شعبے کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم
ملکی معیشت کی ترقی آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم
حالیہ سرمایہ دوست پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کی آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم
بتدریج بڑھتی ہوئی آئی ٹی برآمدات انتہائی خوش آئند ہیں، وزیراعظم
حالیہ معاشی ترقی اور Menzies Aviation کی پاکستان آمد سے دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا سکے گا، وزیراعظم
مثبت معاشی اعشاریے حالیہ معاشی پالیسی کے ملک میں کاروبار کے ماحول کے لیے سازگار ہونے کی عکاس ہیں، وزیراعظم
ملک میں بین الاقوامی کمپنوں کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھیں گے، وزیراعظم
حکومت معاشی استحکام کے بعد ملکی ترقی کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے، وزیراعظم
وزیراعظم نے پاکستان میں Menzies Aviation کے پہلے دفتر کے قیام کا افتتاح کرتے ہوئے تختی کی نقاب کشائی کی.
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ شریک تھے
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . JAN/17.2025


