
ایوان صدر آمد پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا پُر تپاک خیر مقدم ۔ صدر آصف علی زرداری اورآصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر اور خاتون اول امینہ ایردوان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ صدر مملکت اور ترک صدر کا معیشت، توانائی، دفاع، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مستحکم بنانے کا عزم۔ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور۔ ترک ادارے سٹاک مارکیٹ اور معیشت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ دوطرفہ تجارتی حجم کو بھرپور صلاحیت تک بڑھانا ہوگا۔دونوں صدور کا عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق۔ تنازعہ کشمیر اور قبرص کے معاملے پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/14/2025