
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “دھی رانی پروگرام” کے تحت ضلع لیہ میں 88جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جوڑوں کو 88 لاکھ روپے کی سلامی بھی پیش کی گئی۔جبکہ 1700 سے زائد مہمانوں کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں صو بائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دھی رانی پروگرام ایک انقلابی اقدام ہے جو حقیقی فلاحی ریاست کی بنیاد بنائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا سہارا اور دست بازو بننا ہی فلاحی ریاست کا اوّلین اصول ہے اور ہم اس اصول پر گامزن ہیں۔انہوں نےکہا کہ حکومت پنجاب نے 35 اضلاع میں 1500 جوڑوں کی رخصتی یقینی بنائی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں 3 ہزار جوڑوں کا گھر بسائیں گے۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/14/2025


