
گورنر ہاوس کراچی میں قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔جسٹس محمد جنیدغفارنےقائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےعہدےکاحلف اٹھایا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس محمد جنید غفار 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔جسٹس محمدجنیدغفارکو2014میں ہائیکورٹ کامستقل جج تعینات کردیاگیا۔۔حلف برداری کی تقریب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل،سندھ ہائی کورٹ کےججز،ایڈووکیٹ جنرل سندھ ودیگرنے شرکت کی۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/14/2025