
سند ھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹرانسپورٹرز کے وفد نےکراچی میں ملاقات کی۔ملاقات میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز کو سمجھتی ہے۔ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔ٹرانسپورٹ کے داخلے کے اوقات میں اضافے کا یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے بوجھ کو کم کرنے اور آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے ایک قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ سندھ حکومت کے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/15/2025