
روس کے ڈانیل مدویدیواور جرمنی کے یاں لینارڈ سٹرف مارسیلے اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔چین کے زیزین ۔زینگ اوربیلجئم کےزیزیو۔برجس بھی لاسٹ 8میں پہنچ گئے۔
فرانس میں کھیلے جارہے اے ٹی پی 250ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں روس کے ڈانیل مدویدیونے فرانس کے پیئغ ۔ہیوز۔ہربرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔دو اور چھ۔چار سے شکست دی۔
جرمنی کے یاں لینارڈ سٹرف نے کوالیفائر فرانس کے ہیوگو۔گرینئرکے خلاف تین سیٹس میں چھ۔چار، پانچ۔سات اور چھ۔چارسے کامیابی سمیٹی۔
چین کے زیزین ۔زینگ نے پو لینڈ کے ہیوبرٹ ہرکج کو چھ۔چار، چھ۔سات اور چھ۔ایک سے اپ سیٹ شکست دے کر لاسٹ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
بیلجئم کےزیزیو۔برجس نے پرتگال کےنونو۔بورجس کو چھ۔دو، چھ۔سات اور چھ۔دو سے مات دی۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/15/2025