اسلامی ممالک مسلم امہ کے مقاصد و اصولوں کے تحفظ کیلئے ملکر کام کریں:ڈار

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے اسلامی ممالک پرزوردیاہے کہ وہ فلسطین کے مفادات اورعرب ومسلم امہ کے مقاصدواصولوں کے تحفظ کے لئے ملکرکام کریں۔

وہ نیویارک میں اوآئی سی گروپ کی بریفنگ کے دوران سفیروں سے گفتگو کررہے تھے۔اسحاق ڈارنے کہاکہ غزہ میں جنگ کے فلسطینیوں پرتباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لئے سفارتکاری اور اس کے دوسرے اورتیسرے مرحلے کے مذاکراتی دورپرعملدرآمداوربات چیت کی حمایت کرتاہے۔وزیرخارجہ نے فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کے بارے میں تجاویز کی بھرپورمخالفت پر زوردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرناچاہئیں۔

اسحاق ڈارنے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیاہے اور عالمی برادری سے جموں وکشمیر کے تنازعہ کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پُرامن طورپرحل کرنے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کابھی اظہارکیا۔

DATE . Feb/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top