پائیدار ترقی کیلئے تعلیمی اصلاحات کی پالیسیاں ضروری ہیں:احسن

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں وسائل کے موثر استعمال اور بین الحکومتی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں منصوبہ بندی و ترقی کے صوبائی وزراء کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے تعلیمی اصلاحات اور آبادی پر کنٹرول کی پالیسیاں ضروری ہیں۔وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کی ترقی کے حصول کے لئے قومی اور صوبائی کوششوں کو ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

DATE . Feb/18/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top