پاکستان کا آئین سب کیلئے بلا امتیاز سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے

View Post

وزیراعظم نے کہاہے کہ 20 فروری کو ہم سماجی انصاف کا عالمی دن مناتے ہیں تاکہ دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے مساوات، انصاف، اور وقار کو فروغ دیا جا سکے۔ محمد شریف نے اس دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ دن حکومتوں، تنظیموں اور افراد کے سماجی انصاف اور مساوات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یہ دن غربت اور صنفی امتیاز جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، جہاں تمام افراد مساوی حقوق اور مواقع حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر پروگرام متعارف کرائے ہیں ۔’ اڑان پاکستان’ پروگرام کے تحت سماجی انصاف کے بین الاقوامی دن کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ، اخلاقیات اور لوگوں کو بااختیار بنانے پر زور دینے کے لیے متعدد مؤثر اقدامات کا آغاز کیا گیاہے۔خصوصی افراد اور سماجی طور پر کمزور طبقات کو فوری طور پر موزوں امدادی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کیلئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی شروع کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج ہم ایک منصفانہ اور عالمگیر نظام کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top